Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025

آئندہ مغربی بنگال میں حکومت بنائینگے،راج ناتھ

نئی دہلی .. مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ نے کہا ہے کہ مرکز مغربی بنگال میں امن و امان کے قیام اور تشددکے واقعات پر قابو پانے کیلئے ریاستی حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے تیار ہے ۔ملک کو آگے بڑھانے کیلئے ہر ایک کی تعاون کی ضرورہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہترین حکمرانی اور ترقی میں سیاسی تصادم اور رتشدد کے واقعات سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ملک کے کسی بھی حصے میں تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں تو میرے نزدیک ا س سے بڑا چیلنج حکومت کے سامنے کچھ بھی نہیں ۔ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے مگر تشدد کے واقعات کو قابو میں کرنے کیلئے ریاستی حکومت کو پہل کرنی چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کو انصاف اور انسانیت کی بنیاد پر حکومت کررہی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ اگلی مرتبہ بنگال میں حکومت بنائیں گے۔ 
 

 

شیئر: