اسلام آباد... انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ا جلاس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے جنرل نشستوں پر 5فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے پر اتفاق کر لیا۔ صرف جے یو آئی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔5 فیصد سے کم ووٹ حاصل کرنے والی جماعت کو آئندہ انتخابی عمل سے باہر کرنے کی تجویزہے۔ الیکشن کمیشن 5 فیصد سے کم ووٹ لینے والی جماعت کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کریگا۔وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن فیس ایک لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کم از کم 10ہزارممبرزشو کرنا ہونگے۔ زاہد حامدنے کہا کہ کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کو جنرل نشستوں پر5 فیصد ٹکٹیں خواتین کو دینے پر اتفاق کرلیاتاہم جے یو آئی ف نے تحفظات کا اظہار کیاہے۔زاہد حامدنے بتایا کہ سیاسی جماعتیں اپنے تمام عہدیداروں کی فہرست اپنی ویب سائیٹ پر جاری کرنے کی پابند ہو نگی۔الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رولز تیار کرلئے۔