ضبط شدہ سبزیاں خیراتی اداروں میں تقسیم کی جاتی ہیں، میونسپلٹی
جدہ: ضبط ہونے والی سبزیاں اورپھل خیراتی اداروں کے حوالے کی جاتی ہیں۔ یہ بات جدہ میونسپلٹی نے اعلامیہ جاری کرکے کہی۔ اس وضاحت کا پس منظر سوشل میڈیا میں جاری ہونے والی بحث ہے جس میں کہا گیا کہ میونسپلٹی کے اہلکارغیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے والوں کی سبزیاں اور پھل ضبط کرتے ہیں تو ضبط شدہ مال کا مصرف کیا ہوتاہے۔ اس سوال کے جواب میں میونسپلٹی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ضبط شدہ مواد ذاتی تحویل میں نہیں لیا جاتا بلکہ خیراتی اداروں میں تقسیم کیا جاتاہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے والا اگر غیرملکی ہے تو اس کے ساتھ قانونی کارروائی جاتی ہے جبکہ سعودی شہریوں کا مال ضبط نہیں ہوتا تاہم اسے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔