Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی افواج کے سربراہ سے پاکستانی عسکری وفد کی ملاقات

سعودی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے پاکستانی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستانی مسلح افواج کے وفد کا استقبال کیا اور انہیں مملکت میں خوش آمدید کہا۔
پاکستانی افواج کے وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے سعودی افواج کے سربراہ کی جانب سے شاندار استقبال کیے جانے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 مشترکہ ملٹری کمیٹی کا چھٹا اجلاس بھی منعقد ہوا(فوٹو، ایس پی اے)

 استقبالیہ تقریب کے بعد سعودی ، پاکستان ملٹری کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی عسکری تعاون کے امکانات اور ان میں  فروغ کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا علاوہ ازیں مختلف باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

شیئر: