Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی وزیر خارجہ کا انڈین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال

بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کا مسئلہ سرفہرست رہا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے  جمعرات کو انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
ایس پی اے کے  مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے متعدد شعبوں میں سعودی عرب اور انڈین کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول میں معاون طور طریقوں، باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی تدابیر اور مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے دونوں ملکوں اور ان کے دوست عوام کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔
انہوں نےعلاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ، ان کی گتھیاں سلجھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کا مسئلہ سرفہرست رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: