Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی فلم فیسٹول میں 36 فلموں کے درمیان مقابلہ

’دو جون کو شروع ہونے والے فیسٹیول میں فلموں کی 8 کیٹگریز کے درمیان مقابلہ ہوگا‘ (فوٹو: عاجل)
سعودی فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال 36 فلموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
العربیہ کے مطابق ان میں سے 8 طویل اور 28 مختصر فلمیں ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مارچ 2022ء کے اختتام تک 106 فلموں کو قبول کر لیا گیا جب کہ کل 117 فلموں کا اندراج کیا گیا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’دو جون کو شروع ہونے والے فیسٹیول میں فلموں کی 8 کیٹگریز کے درمیان مقابلہ ہوگا‘۔
آٹھواں سعودی فلم فیسٹول 9 جون تک جاری رہے گا۔ فیسٹول کا انعقاد کنگ عبدالعزیز گلوبل کلچر سینٹر (اثراء) کی شراکت سے ہو رہا ہے۔

شیئر: