Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی عرب کی مصر کے جزیرہ نما سنائی میں دہشت گرد حملے کی مذمت

سعودی عرب نے دہشت گردی کے اس واقعے پر مصری حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے(فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے مصر کے شمالی علاقے جزیرہ نما سنائی میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بدھ کو سنائی کے شمال مشرقی ساحل پر واقع ایک سکیورٹی پوسٹ پر ہونے والے حملے میں پانچ مصری فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مصر کی انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے لیے کوششوں کی مکمل حمایت کا اپنا عزم دہرایا ہے۔
سعودی عرب نے دہشت گردی کے اس واقعے پر مصری حکومت اور عوام سے ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل سات مئی کو سنائی کی ایک سیکیورٹی پوسٹ پر اسی قسم کے ایک حملے میں 11 مصری فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش کی قبول کی تھی۔
مصر نے 2018 میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنے گنجان آباد ساحلی علاقوں پر سکیورٹی میں اضافہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود دہشت گرد اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 
 

شیئر: