سعودی عرب میں کورونا کے 642 مریضوں کا اندراج
’گزشتہ روز 4 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 60 کی حالت نازک ہے‘ ( فوٹو: النہار)
سعودی وزارت صحت نے آج بدھ کو کورونا کے 642 مریضوں کا اندراج کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز 4 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 60 کی حالت نازک ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’145 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ شفایابی حاصل کرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 742927 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 757191 ہوگئی ہے جبکہ 9108 ہلاک شدگان ہیں‘۔