Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات

ریاض میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی، جس میں پاکستانی سکولوں کی عمارتوں سمیت دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی۔ سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور بھی ملاقات میں ہمراہ تھے۔  
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تعلیمی نظام کو بہتر سے بہترین بنانے کی جانب راغب ہے اور تعلیم کو عام کرنے کے لیے کئی احسن اقدمات کر رہا ہے، جس سے یقینی طور پر سعودی عوام کے ساتھ ساتھ دیگر غیر ملکی بھی اس سے استفاده حاصل کریں گے۔ انٹرنیشنل تعلیمی کانفرنس اور نمائش کے بھی مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔ 
وفاقی وزیر نے کمیونٹی ممبران کو بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی جناب سے تعلیم کی وزارتیں جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دے رہی ہیں جن سے دونوں ممالک تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فاہدہ اٹھائیں گے۔ 
 سعودی عرب میں پاکستانی سکولز کے حوالے سے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پاکستانی سکولز کی ذاتی بلڈنگز سمیت دیگر مسائل کو بھی جلد حل کر لیا جائے جس کے لیے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور معاملات کا جائزہ لیں گے اور بعدازاں اس پر عمل کیا جائے گا۔

شیئر: