Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

حیدرآباد : گوشہ محل علاقے میں 30 جھونپڑیاں جل کر راکھ

حیدرآباد- - - - شہر کے گوشہ محل علاقہ میں جمعہ کو تقریباً30جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔صبح میں لگی آگ جھونپڑیوں تک پھیل گئی جس سے کئی خاندانوں بے گھر ہوگئے ۔قریبی فائر اسٹیشنوں سے 4 فائر بریگیڈز کو طلب کیا گیا تاکہ آگ کے شعلوں پر قابو پایا جاسکے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ڈپٹی مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی ) بابا فصیح الدین اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچے اور اپنی جھونپڑیوں سے محروم خاندانوں سے بات کی ۔انہوں نے جی ایچ ایم سی اور حکومت کی طرف سے ان کی ممکنہ مدد کا یقین دلایا ۔

شیئر: