Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شاہ سلمان نے یمنی سیامی بچوں کو ریاض منتقل کرنے کی ہدایت کردی

’میڈیکل سٹی کے ماہرین سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یمنی سیامی بچوں مودہ اور رحمہ کو ریاض  کے کنگ عبد العزیز میڈیکل سٹی منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق میڈیکل سٹی کے ماہرین سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔
ایوان شاہی کے مشیر اور کنگ سلمان ادارہ برائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔
ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایت دراصل ان کی انسانیت نوازی کی عکاسی کرتی ہے‘۔
’شاہ سلمان نے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ متعدد سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے‘۔
واضح رہے کہ کنگ عبد العزیز میڈیکل سٹی میں اس سے پہلے کئی سیامی بچوں کو کامیابی کے ساتھ علیحدہ کیا گیا ہے۔

شیئر: