Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

لیونل میسی سعودی سیاحت کے سفیر

احمد الخطیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فیصلے کا اعلان کیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو سعودی سیاحت کا سفیر مقرر کیا ہے جو پیرس سینٹ جرمین کے فرانسیسی سٹار ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں لیونل میسی اور ان کے دوستوں کو سعودی عرب میں منفرد چھٹییاں گزارنے کی دعوت دیتا ہوں۔ یہاں آکر وہ بحیرہ احمر کے عجائبات دریافت کریں، جدہ  سیزن اور اس کی عظیم تاریخ کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔‘
احمدالخطیب نے کہا کہ ’یہ لیونل میسی کا مملکت کا پہلا اور نہ آخری دورہ ہوگا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میسی سعودی سیاحت کے سفیر ہوں گے۔‘
یاد رہے کہ محکمہ سیاحت کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد حمید الدین کا کہنا ہے کہ ’مملکت کی کوشش ہے کہ اس سال 70 ملین سیاح سعودی عرب آئیں۔ گزشتہ سال 62 ملین سیاحوں کا ہدف حاصل کیا گیا تھا۔‘

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: