Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کوسٹا ریکا کے صدر کی حلف برداری میں نائب وزیر خارجہ کی شرکت 

کوسٹا ریکا کے صدر روڈریگو شاویز کو خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمہوریہ کوسٹا ریکا کے صدرکی تقریب حلف برداری میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تقریب کوسٹا ریکا کے دارالحکومت سان جوزمیں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ہے۔ 

کوسٹا ریکا کی ترقی وخوشحالی کے لیے نیک خواہشات بھی  پہنچائی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

انجینیئر ولید الخریجی نےاس موقع پرشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے کوسٹا ریکا کے صدر روڈریگو شاویز کو خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔
سعودی قیادت کی جانب سے جمہوریہ کوسٹا ریکا کی مزید ترقی وخوشحالی کے لیے نیک خواہشات بھی  پہنچائی ہیں۔

شیئر: