Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سندھ حکومت نے عوام کو مایوس کیا،نواز شریف

جیکب آباد ... وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جب بھی ہم آئے امن قائم کیاہے۔ پہلے سندھ میں ڈاکوراج تھا۔کراچی میں امن و امان کی صورتحال بدتر تھی لیکن تہیہ کیا تھا کہ کراچی کا امن بحال کرکے دم لیں گے۔ جمعہ کو جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ انہیں مایوس کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اتنی گرمی کے باوجود جلسے میں موجود ہے ۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حالات ضرور بدلیں گے۔میرا صوبائی حکومت سے سوال ہے کچھ تو عوام کا خیال کیا ہوتا۔ ترقی کاپہیہ یہاں پر بھی چلتا ہوا نظر آتا۔ یہاں تو پینے کا پانی بھی صاف نہیں ہے ۔دنیا کتنا آگے نکل گئی،جیکب آباد100سال پہلے والاہے۔سندھ حکومت نے عوام کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔اب نعروںسے نہیں کچھ کرنے سے ووٹ ملیں گے۔ جتنی ترقی پنجاب اور بلوچستان میں ہوئی ہے سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی ہونی چاہیئے تھی۔ انہوں نے جیکب آباد کے لئے 100کروڑروپے اور ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا بھی اعلان بھی کیا

 

شیئر: