جہلم ... جہلم میں جمعہ کوپاک فوج کا تربیتی طیارہ گرگیا۔ دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق تحصیل دینہ کے علاقے کالو وال میں پاک فوج کا چھوٹا مشاق تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی کے باعث طیارہ درخت سے ٹکرا کر گرگیا۔ دونوں پائلٹ کرنل فضل الرحمان اور کیپٹن عفان محفوظ رہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ پاک فوج کے مشاق طیارے نے پشاورکے نواح میں بھی کریش لینڈنگ کی تھی۔جس سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔