عسیر جازان اور نجران میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام، 61 افراد گرفتار
عسیر جازان اور نجران میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام، 61 افراد گرفتار
بدھ 4 مئی 2022 18:11
زیر حراست 61 افراد میں سے 41 سعودی شہری ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حکام نے جازان، نجران اورعسیر میں منشیات سمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا کر 60 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان مسفر القرینی نے بتایا’ زیر حراست 61 افراد میں 41 سعودی، 11 ایتھوپین، 7 یمنی اور 2 پاکستانی شامل ہیں‘۔
’ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارررائی کی گئی ہے۔ انہیں حکام کے حوالے کردیا گیا‘۔
ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارررائی کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
جازان، عسیر اور نجران ریجنوں میں 760 کلو گرام حشیش، 45.6 ٹن قات( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی ادارے اور حکام منشیات اور سمگلنگ کی کوششوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ 2021 میں لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگائی گئی جب سعودی کسٹم’ نے پھلوں کے کارٹن میں چھپائی گئی 50 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کی تھیں۔