Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
تازہ ترین

ریاض میں ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار

ملزم سے تحقیقات جاری ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حوطہ بنی تمیم کمشنری میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔
ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیئر: