Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جدہ سیزن ٹو کا افتتاح کل ہوگا  

تفریحی پروگراموں کا سلسلہ 60 دن تک جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
عید الفطرکے پہلے روز سے ’جدہ سیزن 2022 ‘ کا آغاز ہورہا ہے جو 60 دن تک جاری رہے گا۔ جدہ سیزن میں رنگا رنگ تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
سبق نیوز کے مطابق جدہ سیزن کی افتتاحی تقریب میں ڈرونز کے ذریعے خوبصورت کرتب پیش کیے جائیں گے جبکہ آتشبازی کے شوز بھی پیش کیے جائیں گے۔
جدہ سیزن ٹو امسال دوبرس بعد منعقد کیاجارہا ہے ۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے جدہ سیزن منعقد نہیں کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیزن کا افتتاح  2 مئی کو عید کی شب رات 9 بجے کیا جائے گا اس دوران آتشبازی کے خوبصورت شوپیش کیے جائیں گے جو دو گھنٹے تک جاری رہیں گے۔
امسال منعقد ہونے والا جدہ سیزن شہر کے 9 مختلف مقامات پرمنعقد کیا جارہا ہے جس میں مزاحیہ ڈرامے ، سرکس اورآبی کرتب بھی پیش کیے جائیں گے۔

شیئر: