Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

نماز عید کے لیے مسجد الحرام میں تیاریاں مکمل

ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں عید الفطر کی نماز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ نماز عید کےلیے لوگوں کی آمد ورفت کو منظم کرنے کےلیے 400 اہلکاروں پرمشتمل عملے کو متعین کیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لیے خصوصی افراد کی آمد ورفت کےلیے بھی جدا راستے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ آرام سے نماز عید کےلیے مسجد الحرام آسکیں۔
انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں مستقل بنیادوں پرسینیٹائزنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے علاوہ ازیں مسجد الحرام کے تمام دروازے نمازیوں کےلیے کھول دیئے گئے ہیں۔
مسجد الحرام میں آنے والوں کو آب زم زم کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے جو صحن مطاف اور مسجد الحرام کے مختلف مقامات پرموجود لوگوں کو آب زم زم کی بوتلیں فراہم کریں گے۔
مسجد الحرام کی صفائی اور اسے معطرکرنے کے لیے 4  ہزار کارکن متعین ہیں جو دس بار مسجد الحرام کو جراثیم کش ادویات سے دھونے کے بعد معطرکریں گے۔
مسجد کے صحنوں اور مختلف مقامات کی سینیٹائزنگ کے لیے ڈیڑھ لاکھ لیٹرسینیٹائزر اورمعطرکرنے کےلیے 3 ہزار لیٹرخوشبو کا استعمال کیا جائے گا جو خصوصی طورپر مسجد الحرام کےلیے تیار کی گئی ہے۔
ادارے کی جانب سے آب زم زم کی مستقل فراہمی کے لیے 11 سو کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے جبکہ 80 ڈیجیٹل ٹرالیوں کے ذریعے بھی آب زم زم فراہم کیاجائے گا۔
مسجد الحرام کے 150 سے زائد دروازوں پرآمد رفت کو منظم رکھنے کے لیے 600 کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے جو آنے والوں کی رہنمائی کریں گے تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ کون سے جگہ خالی ہے۔
 

شیئر: