Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والا غیرملکی گرفتار

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی ٹریفک پولیس نے 13 دراندازوں کو دوسرے شہرمیں منتقل کرنے کے الزام میں ایک غیرملکی کوحراست میں لیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  کے مطابق ریجنل ٹریفک پولیس نے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ میں پولیس ٹیم نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا جو اپنی گاڑی میں غیرقانونی طور پرسرحد پار کر کے آنے والے 13 افراد کو دوسرے شہرمنتقل کررہا تھا۔‘
 جن 13 دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی تھی ان میں نو چاڈ کے شہری جبکہ تین سوڈانی اور ایک نائجیریا کا باشندہ شامل ہے۔
پولیس نے تمام دراندازوں کو ڈیپوٹیشن سینٹربھجوا دیا جبکہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں غیرملکی کو پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دے دیا ہے، جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جا جاری ہیں۔ 
ریجن پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ’قانون کے مطابق دراندازوں کو کسی بھی قسم کی نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنا، انہیں روزگار یا قیام کے لیے جگہ دینا جرم ہے۔ ایسا کرنے والے کو 15 برس قید اور10 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جاتا ہے۔‘
علاوہ ازیں دراندازوں کو نقل وحمل کے لیے فراہم کی جانے والی گاڑی یا گھر جہاں انہیں قیام کی سہولت فراہم کی گئی ہو، وہ بھی بحق سرکار ضبط کر لیا جاتا ہے۔ 

شیئر: