Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

پاکستان اور افغانستان ملکر دہشت گردی کوشکست دیں،امریکہ

واشنگٹن ...امریکہ نے پاکستان اورافغانستان پرزوردیا کہ وہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے ملکر کوششیں کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میںکہا کہ اگرچہ پاکستان دہشت گردی اور دہشت گردوں گروپوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، لیکن اس وقت بھی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔ پاکستان میں موجود محفوظ ٹھکانوں سے دہشت گرد افغانستان پر حملہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد کے مفاد یہی بہتر ہوگا کہ وہ افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرے ۔ترجمان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کامقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی ۔
 

شیئر: