Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ترک صدر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

گورنرمکہ مکرمہ نے ترک صدر کا استقبال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
ترک صدر رجب طیب اردگان  سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جمعرات کو جدہ پہنچ گئے۔ 
سعودی خبررساس ایجننسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترک صدر کو خوش آمدید کہا۔ 
اس موقع پر انقرہ میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور محمد الحربی، مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر عصام نور اور مکہ مکرمہ ریجن میں شاہی پروٹوکول کے سربراہ احمد عبداللہ ظافر بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ 

شیئر: