راوالپنڈی..کورکمانڈ رز کانفرنس میں میں کہا ہے گیا کہ ریاست مخالف اقدامات پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال زیرغور آئی۔ آپریشن رد الفساد میں پیشرفت اور مردم شماری میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جنرل باجوہ نے آپریشن رد الفساد اور خانہ مردم شماری میں سیکیورٹی اداروں کےکردارکوسراہا ۔ کامیاب آپریشنز پر فارمیشنز، خفیہ ایجنسیوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔