Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

کرنل حبیب ،کلبھوشن کی گرفتاری سے قبل ریٹائر ہو چکے تھے ،ترجمان

اسلام آباد.. ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ ہند کی جانب سے کرنل (ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی کو کلبھوشن کے معاملے سے جوڑنا بلاجواز ہے۔ کرنل حبیب، کلبھوشن کی گرفتاری سے قبل ریٹائر ہوچکے تھے۔ انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر پھنسایا گیا۔ خدشہ ہے کہ اس میں دشمن ایجنسی ملوث ہے۔ نیپالی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ۔نیپالی حکومت بھی بھرپور تعاون کررہی ہے ۔ اس معاملے میں غیر ملکی ایجنسیوں کا کردار بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں ہندوستانی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ہند ماضی میں بھی پاکستان میں مداخلت میں ملوث رہا ہے۔مودی نے 1971 میں مشرقی پاکستان کو توڑنے اور مداخلت کا خود اعتراف کیا ہے۔نفیس زکریا نے کہاکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں ہندوستانی مداخلت سے عالمی برادری کو بھی آگاہ کیا جاچکا ۔ اس معاملے کو دوست ممالک سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے بھی اٹھایا گیا۔ ایک سوال پرترجمان نے کہا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کشمیر میںمظالم پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ہم نے بھی کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ آئندہ بھی ہندکے انسانیت سوز جرائم کو عالمی فورمز پر اٹھاتے رہیں گے۔
 

شیئر: