نیو یارک ..اقوام متحدہ نے پاکستان میں ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سنائی جانے والی سزائے موت پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر کوئی رائے قائم کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کشیدگی کے پیش نظر فریقین کو مذاکرات اور رابطے کے ذریعے پرامن حل تلاش کرنے کی تجویز دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔