اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے تابع کرنے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے بل کا مسودہ منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ مجوزہ بل کے مطابق احتساب کمیشن کے ڈی جی کا تقرر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کریں گے۔کمیشن براہ راست چیف جسٹس کو جوابدہ ہوگا تاکہ احتساب کمیشن کو حکومتی اثر و رسوخ اور مداخلت سے مکمل آزاد کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسی قسم کا ایک بل قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے سے بھی پیش کرے گی۔ نیب کے موجودہ چیئرمین ناکام ہوگئے ہیں۔