Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض : خاتون کا پرس چھیننے والے غیر ملکی گرفتار

مرکزی ملزم پناہ گزین جبکہ اس کا ساتھی یمنی اقامہ پرمملکت میں مقیم ہے(فوٹوِ،ٹوئٹر)
ریاض میں پولیس نے خاتون کا پرس چھیننے والے غیر ملکی اور اسکے ساتھی کوحراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض پولیس نے وقوعہ کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ  ریاض کی ایک شاہراہ پرپرس چھیننے کاواقعہ پیش آیا جس کی وڈیو فوٹیج پولیس کو موصول ہوئی۔
پولیس نے وڈیو کے ذریعے ملزم اور اسکے ساتھی کی شناخت کرکے اسے تلاش کرلیا۔ ملزم کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ پناہ گزیں ہے جبکہ ا س کے ساتھی کا تعلق یمن سے ہے۔
ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف کاٹی جانے والی ایف آئی ارپراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردی گئی جہاں سے مزید تحقیقات کے بعد کیس فوجداری عدالت میں جمع کیاجائے گا۔

شیئر: