جدہ: روزانہ 11سو ٹن سبزیاں اورپھل درآمد کئے جاتے ہیں
جمعرات 13 اپریل 2017 3:00
جدہ: جدہ کی سبزی منڈی میں روزانہ 11سوٹن سبزیاں اور پھل درآمد کئے جاتے ہیں۔ ان میں سے 50سے60فیصد مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ینبع اور جازان روانہ کیا جاتاہے۔ سبزی منڈی میں روزانہ 4ملین ریال کے سودے ہوتے ہیں۔ یہ بات سبزی منڈی کے سربراہ انجینئر معتصم ابو زنادہ نے المدینہ اخبار سے کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان اور حج کے موسم میں درآمد کی جانے والی سبزیوں اور پھلوں کی مقدار میں 60فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدہ کی مرکزی سبزی منڈی طلب پوری کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ جدہ کو نئی سبزی منڈی کی ضرورت ہے۔