Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت یمن میں صحت منصوبے جاری

ایک ماہ میں ایک ہزار601 افراد کے لیے خدمات فراہم کی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
یمن کے تعز گورنریٹ میں مصنوعی اعضا اور جسمانی بحالی مرکز میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تعاون سے یمنیوں کے لیے طبی خدمات کی فراہمی جاری ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس مرکز نے ایک ماہ میں ایک ہزار601 افراد کے لیے خدمات فراہم کیں جن میں 396 مریضوں کے لیے مصنوعی اعضا کی تیاری، فٹنگ، ان کی ترسیل، پیمائش اور دیکھ بھال شامل ہے۔
اس مرکز 270 مریضوں کے لیے دیگرعلاج بھی فراہم کیے جن میں جسمانی تھراپی اور مشاورت شامل ہے۔
یہ منصوبہ یمن میں صحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مملکت کی  کوششوں کا حصہ ہے جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔
یمن کے حجتہ گورنریٹ میں الجدہ ہیلتھ سینٹر کے آؤٹ لیٹس نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تعاون سے ایک ہفتے میں پانچ ہزار 110افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے حجتہ اور صعدہ گورنریٹس میں پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی منصوبوں کو بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے ایک دوسری مہم میں بے گھر افراد کے کیمپوں میں کیڑے مار دواوں کے آلات اورمچھر دانیاں تقسیم کیں جس سے ایک لاکھ 18 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عالمی ادارہ صحت اور قومی ملیریا کنٹرول پروگرام کے ساتھ مل کر اس مہم کی سپورٹ کی۔
مہم کے دوران عدن، لحج، ابیان، الذھل، طائز، حضرموت اور شبوا کے گورنریٹس میں وبائی امراض اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے 85 ہزار مچھر دانیاں تقسیم کی جائیں گی۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 80 ممالک میں مختلف قسم کے  1940 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 6  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں چار بلین ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
 

شیئر: