Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مسجد الحرام میں اعتکاف کےلیے ریکارڈ درخواستیں  

کورونا کے باعث احتیاطی تدبیر کے باعث دو سال سے اعتکاف پر بندش تھی( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت ادارہ رہنمائی کے معاون سیکریٹری ڈاکٹر بدرالفریح نے کہا ہے کہ ’اس سال مسجد الحرام میں اعتکاف کی درخواستیں ریکارڈ تعداد میں موصول ہورہی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کورونا وبا کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پراعتکاف پر بندش تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ زائرین گزشتہ دو برسوں کی کمی بھی پوری کرنے کے خواہشمند نظر آرہے ہیں‘۔  
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بدرالفریح نے کہا کہ’ اس سال مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے درخواستیں بڑی تعداد میں موصول ہوئی ہیں۔ لوگ دو سال کے وقفے کے بعد ملنے والے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے درخواستوں کا دورانیہ صرف پانچ دن کردیا ہے۔ 2 ہزار سے زیادہ درخواستیں اب تک مل چکی ہیں۔ اعتکاف کے اجازت نامے تقسیم کرنے کے  لیے ایک کیبن خاص کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: