Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

کورونا کے نئے کیسز سو سے تجاوز کرگئے

کورونا سے گزشتہ ایک روز کے اندرکوئی ہلاکت بھی نہیں ہوئی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ایکٹیوکیسز سو سے تجاوز کرگئے جبکہ گزشتہ ایک روز میں کورونا وائرس سے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 18 اپریل بروز پیرمملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مزید 133 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا کے مجموعی کیسزکی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار 705 تک پہنچ گئی ۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا وائرس سے 259 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب 7 لاکھ 39 ہزار 296 افراد اس مہلک وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے خطرناک کیسز میں بھی بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج مریضوں میں سے ایک شخص مکمل طورپرصحتیاب ہوا جس کے بعد اسے ہسپتال سے رخصت کردیا گیا اس وقت مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے خطرناک کیسز کی تعداد 56 ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے ویکسین کی تیسری خوراک جسے بوسٹرڈوز کہا جاتا ہے کا لگانے کی سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں وزارت صحت کی توکلنا اورصحتی ایپ پرمفت ویکسین لگانے کےلیے پیشگی وقت حاصل کیاجاتا ہے۔

شیئر: