Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مصر نے انڈیا سے گندم  درآمد کرنے کی منظوری دے دی

مصر کا وفد گندم کے گوداموں کا دورہ  کرنے ہند روانہ ہو گیا ہے۔ فوٹو دی ویک
قاہرہ نے اعلان کیا ہے کہ مصر نے اپنی ضرورت کے پیش نظر  ہندوستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جہاں سے وہ گندم درآمد کرتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مصر کے زراعت اور زمین کی بحالی کے وزیر السید مرزوق القصیر نے بتایا ہے  کہ  گندم کی نئی فصل  کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے ریاست کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مصر دنیا میں گندم کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز

واضح رہے کہ مصر دنیا میں گندم کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اور ملک کے  لیے گندم کا  انحصار زیادہ تر  روس اور یوکرین پر کرتا ہے۔
روس اور یوکرین کے مابین تقریباً دو ماہ سے جاری تنازع کی وجہ سے مصر میں گندم کی  سپلائی کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق مصرکی جانب سے ایک وفد گندم کی درآمد، کھیتوں اور مختلف علاقوں میں اناج کے گوداموں کا دورہ  کرنے کے لیے ہندوستان روانہ ہو گیا ہے۔
انڈیا کے لیے مصر کی  مخصوص زرعی برآمدات  کے لیے سہولیات کی فراہمی پر بھی دونوں ممالک کی وزارتوں میں تبادلہ خیال ہوا ہے۔

شیئر: