Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

مسجد الحرام میں 17 برس سے زائرین کی خدمت پر مامور سری لنکن جوڑا

یہ جوڑا مسجد الحرام میں تعنیات 12 ہزار کارکنان میں شامل ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں سری لنکن جوڑا 17 برس سے خدمات انجام دے رہا ہے۔ دونوں مسجد الحرام میں خدمات انجام دینے کو سعادت سمجھتے ہیں اوراس پر خوش ہیں۔
یہ سری لنکن جوڑا مسجد الحرام میں تعنیات بارہ ہزار کارکنان میں شامل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق 17سترہ برس قبل سری لنکا کی مسلم خاتون فاطمہ کو مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت کے لیے سعودی عرب آنے کا موقع ملا تھا۔

اشرف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آکر زندگی  تبدیل ہوگئی ہے( فوٹو العربیہ)

چند برس بعد تنہائی کے باعث اس نے انتظامیہ سے اپنے شوہر اشرف کو بھی بلانے کی درخواست کی۔ انتظامیہ نے مسجد الحرام میں خدمات انجام دینے کے لیے اس کے شوہر کو بھی بلا لیا۔
فاطمہ مسجد الحرام میں قالین اور جائے نماز کے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
سری لنکن خاتون کے شوہر اشرف کا کہنا ہے کہ ’اہلیہ کے گھر سے دور ہونے کے باعث سری لنکا میں تنہا ہوگیا تھا۔ اب وہ اور اس کی اہلیہ ایک ساتھ مسجد ا لحرام میں آتے ہیں اور کام میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں‘۔
اشرف کا کہنا ہے کہ ’دونوں ہر ہفتےعمرہ ادا کرتے ہیں، سعودی عرب آکر زندگی مکمل طور پر تبدیل اور بہتر ہوگئی ہے‘۔
 

شیئر: