امارات میں کورونا کے 239 نئے مریض، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 56 ہزار 333 ٹیسٹ کیے گئے( فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 239 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق جمعہ 15 اپریل کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 56 ہزار 333 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 95 ہزار18 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 431 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 76 ہزار495 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 302 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 7 ہزار224 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 35 ہزار540 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔