Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

تیونس کے سفیر کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ (فائل فوٹو: فلکر)
پاکستان میں تیونس کے سفیر برہين الكامل نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جمعے کو جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔
تیونس کے سفیر برہين الكامل نے نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

شیئر: