Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ سلمان کا اردنی فرمانروا سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی

رابطے کے دوران پائدار صحت وعافیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیاہے۔
شاہ سلمان نے اردنی فرمانروا کی خیریت دریافت کی، پائدار صحت و عافیت کی خواہش کا اظہار کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ عبداللہ الثانی نے ٹیلیفونک رابطے اور جذبات کے اظہار پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ اردنی ایوان شاہی نے منگل کو بیان جاری کرکے کہا تھا کہ شاہ عبداللہ الثانی نے ڈسک کا آپریشن کرایا ہے جو کامیاب رہا۔
وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر چند روز فرینکفرٹ میں گزاریں گے اس کے بعد اردن واپس آئیں گے۔ 

شیئر: