رمضان میں مغربی ریجن کی سڑکوں پر مقامی ذائقے کا بلیلہ، سوبیا اور بطاطس
رمضان میں مغربی ریجن کی سڑکوں پر مقامی ذائقے کا بلیلہ، سوبیا اور بطاطس
بدھ 13 اپریل 2022 17:17
افطار کے بعد گلیوں میں ریڑھی لگانے سے اچھی خاصی آمدنی ہو جاتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ماہ رمضان میں افطار کے بعد اپنے ٹھیلے پر خاص ذائقہ کی چند اشیا سجائے موفق ا لحبیشی نامی شخص ایک پارک کے قریب نظر آتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر سعودی عرب کے مغربی ریجن کے علاقے میں اس طرح کے ٹھیلے کئی علاقوں کی متعدد سڑکوں پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
موفق الحبیشی کے ٹھیلے پر رمضان کی خاص سوغات جیسے آلو کے خاص انداز سے تیار کئے گئے چپس(بطاطس)، ابلے ہوئے سفید چنے میں کھٹے میٹھے ذائقے کا پانی(بلیلہ) اور اسی حوالے سے خصوصی تیار کئے گئے شربت توت اور سوبیا۔
رمضان سیزن کے حوالے سے اس طرح کے خوانچہ فروش کی نہ صرف مالی مدد ہو جاتی ہے بلکہ علاقے میں ایک حد تک مشہور ہیں بلکہ ان کے ساتھ کئی افراد کی بچپن کی یادیں بھی جڑی ہوئی ہیں۔
موفق الحبیشی کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد پر یہاں رہنے والے اکثر لوگ سادہ زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور سٹریٹ فوڈ خرید کر خوش ہوتے ہیں جس سے ہماری مدد بھی ہو جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس طرح ہم رمضان سیزن میں اچھی خاصی بچت بھی کر لیتے ہیں اور اس کاروبار سے ہمارے بچوں کو بھی کام کے ساتھ کچھ ذمہ داری کا احساس بھی ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس کام میں اپنے بچوں کو ساتھ رکھتا ہوں جو گاہکوں سے آرڈر لیتے ہیں اور اس طرح میری مدد کرتے ہیں۔
مقدس مہینے میں گھریلو مصنوعات کی فروخت عام نظرآتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
اسی طرح ایک اور خاتون خوانچہ فروش شھتا عبدالحلیم بھی ہر رمضان میں جدہ میں اپنے گھر کے سامنے اس طرح کا سٹال لگاتی ہیں۔ شھتا بھی اپنے پورے خاندان کو اس کام میں شریک کرتی ہیں تا کہ ان میں مدد اور خدمت کا جذبہ پیدا ہو سکے۔
شھتا کا کہناہے کہ یہاں لوگ تہوار کی مناسبت سے ایسی گھریلو تیار کردہ ڈشوں کو خاص طور پر ترجیح دیتے ہیں ورنہ تو ہر طرح کی تیار شدہ مصنوعات سپرسٹورز پر بھی دستیاب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ خاص گھریلو ذائقہ پسند کرتے ہیں وہ اپنی باری کے انتظار میں ہمارے ہاں قطاروں میں بھی کھڑے نظر آتے ہیں۔
رمضان پر یہاں رہنے والے اکثر لوگ سادہ زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر
عبدالحلیم نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران گلیوں میں ریڑھی لگانے سے انہیں اچھی خاصی آمدنی ہو جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مقدس مہینے کے دوران مقامی بازاروں اور گھریلو مصنوعات کی فروخت چھوٹے کاروبار کے طور پرعام نظرآتی ہے اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔
رمضان میں لوگوں میں یہ عادت ابھرتی ہے کہ جگہ جگہ بلیلہ، سمبوسہ اور اس طرح کی مزید خوردونوش کی مقامی اشیا کو ترجیح ملتی ہے جو اپنے ذائقے کے لحاظ سے پسند کی جاتی ہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں