Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

 مکہ ریجن میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 2 افراد ہلاک

دو زخمیوں سے ایک کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں(فائل فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن میں پیر کو مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک اور  2 زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے دوافراد جائے وقوعہ پرہی دم توڑ گئے۔ دو زخمیوں سے ایک کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔
روڈ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
 حادثے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے معاملہ متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔    

شیئر: