Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کی وڈیو شیئر کرنے والا نوجوان گرفتار

سزائیں دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے مقامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ راہگیروں کی زندگی خطرات سے دوچار کردی تھی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ مقامی نوجوان نے موٹر سائیکل ون ویلنگ کا شوق کیا اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لوگوں کی سلامتی کو خطرات لاحق کرنے والے غیر قانونی عمل  پر فخر کا اظہار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی نوجوان کو ٹریفک قانون کے تحت سزائیں دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ سعودی محکمہ ٹریفک ان دنوں مملکت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک خلاف ورزیاں روکنے کے لیے سیکیورٹی مہم چلائے ہوئے ہے۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ 3 اپریل سے اب تک  255 موٹر سائیکلیں ضبط کی جاچکی ہیں۔ ان سب کے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

شیئر: