Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

اکاونٹس ہولڈرز کو دھوکے بازوں سے بچانے کے لیے نئے اقدامات کیا؟

بینکوں پر اکاونٹس ہولڈرز کا اعتماد مضبوط کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ (فوٹو: الاقتصادیہ) 
سعودی سینٹرل بینک ساما نے اکاونٹس ہولڈرز کو دھوکے بازوں سے بچانے کے لیے متعدد عارضی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق ساما نے بینک سیکٹر کے استحکام اور بینکوں پر اکاونٹس ہولڈرز کا اعتماد مضبوط کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ 
ساما نے بیان میں کہا کہ ’حالیہ ایام کے دوران اکاونٹس ہولڈرز کے خلاف جعلسازوں کی سرگرمیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ دھوکے باز عناصر سوشل میڈیا پراکاونٹس ہولڈرز کو بیوقوف بنا کر ان کی رقمیں ہتھیانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔‘
ساما کا کہنا ہے کہ ’دھوکہ باز عناصر چرب زبانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کھاتے داروں سے رابطے کرتے ہیں۔ انہیں تاثر دیتے ہیں کہ ان کا تعلق فلاں سرکاری یا اہم نجی ادارے سے ہے۔ وہ اعتماد حاصل کر کے اکاونٹ کی بنیادی معلومات حاصل کر لیتے ہیں اور پھراکاونٹ ہیک کر کے رقم ٹرانسفر کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔‘
ساما نے بتایا کہ ’جو نئے حفاظتی اقدامات کیے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ آن لائن اکاونٹ کھولنے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔‘
’دوسرا اقدام یہ کیا گیا کہ افراد اور اداروں کی یومیہ ترسیل زر کی مجموعی انتہائی رقم 60 ہزار ریال کر دی گئی ہے۔ اس سے زیادہ رقم ایک روز میں منتقل نہیں کی جا سکتی تاہم  بینک سے درخواست کرکے 60 ہزار ریال سے زیادہ کی رقم ٹرانسفر کرنے کی سہولت طلب کی جا سکتی ہے۔‘
ساما نے اکاونٹس ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ ’وہ دھوکے بازوں کے جال میں نہ پھنسیں۔ بینک اکاونٹ اور نجی معلومات خصوصاً خفیہ نمبر کسی بھی حالت میں کسی بھی شخص کو نہ بتائیں۔‘

شیئر: