سعودی عرب کے طائف ریجن میں الخرمہ، رنیہ شاہراہ پربس کے حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔
سبق نیوز نے امورصحت کے ریجنل ترجمان سراج الحمیدان کے حوالے سے بتایا کہ الخرمہ، رنیہ شاہراہ پر ایک بس جس میں 13 افراد سوار تھے حادثے کا شکار ہوگئی ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے امدادی یونٹس جائے حادثہ پرپہنچ گئے جنہوں نے جائے حادثہ پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں کا تعلق عرب ملک سے ہے جنہیں الخرمہ جنرل ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
ریجنل ترجمان صحت کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے جبکہ سات افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔