مدینہ منورہ ( یوسف بلوچ)مدینہ منورہ کے مشرق میں الضمیریہ نامی علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران 5طالبعلم جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔ مدینہ منورہ ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان خالد السہلی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع 12بجکر49منٹ پر ہوئی ۔حادثہ شہر سے 15کلو میٹر دور ضمیریہ راستے پر ہوا ۔اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور زخمی طلبہ کو طبی امداد فراہم کی ۔ حادثے کی وجہ یہ تھی کہ طلبہ کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔تمام طلبہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔