Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی وزیرخارجہ سے عراقی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد محمد حسین نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور عراق کے تعلقات ، دونوں ملکوں اور ان کے برادر عوام کے مفادات کے حصول کےلیے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا ۔  
فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور میں یکجہتی بڑھانے ، عالمی امن و سلامتی کے تحفظ اور خطے کے استحکام میں معاون امور کی بابت ربط و ضبط بڑھانے کے موضوع پر بات چیت کی۔ علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی مسائل پرنقطہ نظر کا تبادلہ کیا ۔  

شیئر: