Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

جدہ میں شاہ عبداللہ کی زندگی پر نمائش کا انعقاد

ریاض - - - شاہ عبداللہ کی خدمات روشناس کرانے کیلئے جدہ میں میلہ منعقد ہو گا۔میلے کا انعقاد ریڈ سی مال میں ہو گا ۔ میلے میں شاہ عبداللہ کی زندگی سے تعلق رکھنے والی مختلف اشیاء نمائش کیلئے رکھی جائیں گی ۔ شاہ عبداللہ کے سیاسی سفر کے حوالے سے بھی مختلف دستاویزات اور تصاویر ہوں گی ۔ میلے کے انعقاد کے لئے تصاویر ،دستاویزات اور دیگر اشیاء کا قافلہ جدہ پہنچ چکا ہے ۔ واضح رہے کہ شاہ عبداللہ کی خدمات پر میلہ پہلی مرتبہ جنادریہ میں ہوا تھا۔جنادریہ میں منعقد ہونے والی نمائش میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔

شیئر: