Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

انگریزی اور فرانسیسی میں ٹورزم ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

یہ سعودی یونیورسٹیوں میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام ہیں( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت سیاحت نے ریاض کی شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں ڈین شپ آف پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز کے ساتھ شراکت میں سیاحت کے شعبے میں دو نئے اعلیٰ ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دو نئی غیر ملکی زبانوں انگریزی اور فرانسیسی میں متعارف کرائے گئے دونوں پروگراموں کا مقصد سعودی سیاحت کے شعبے کے کارکنوں کے معیار اور قابلیت کو بلند کرنا اوراس شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔
سعودی وزارت سیاحت نے ٹوئٹر پرکہا کہ ’شہزادی نورہ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت میں، ہمیں سیاحت کے شعبے میں دواعلیٰ ڈپلومہ پروگرام پیش کرنے پر خوشی ہے جو انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں شروع کیے گئے ہیں۔ یہ دونوں پروگرام سعودی یونیورسٹیوں میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام ہیں جن کا مقصد سیاحت کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کے مطابق پیشہ ورانہ طور پر اہل کیڈر تیار کرنا ہے۔‘
درخواست دہندگان کو پروگراموں کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے متعلقہ ٹیسٹوں میں مخصوص سکور حاصل کرنے چاہئیں، بشمول پوسٹ گریجویٹ جنرل اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ میں 65 کا کم از کم سکور۔ انہیں کم از کم بی یا سی پلس کے گریڈ کے ساتھ متعلقہ میجرز میں بیچلر کی ڈگری بھی مکمل کرنی ہو گی۔
ٹورازم ڈپلومہ پروگرام ایک سال تک چلتا ہے جس میں کل کریڈٹ 28 گھنٹے اور فیس 22 ہزار400 ریال ہے۔
شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی تقریباً 20 ماسٹر ڈگری پروگراموں کی ایک رینج پیش کرتی ہے بشمول کئی بین الضابطہ اور بین الاقوامی تعاون پرمبنی پروگرام۔

وزارت سیاحت شہزادی نورہ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت کر رہی ہے( فوٹو ٹوئٹر)

یونیورسٹی ایسے پروگراموں کو متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے جو مقامی اورعالمی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اورسعودی وژن 2030 کے مطابق لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کریں۔
اگرچہ سعودی یونیورسٹیاں سیاحت میں عربی ڈپلومہ پروگرام پیش کرتی ہیں لیکن انگریزی اور فرانسیسی پروگراموں کا اضافہ مملکت میں آنے والوں کو راغب کرنے میں ایک بونس ہے۔
مملکت کے یونیفائیڈ نیشنل پلیٹ فارم کے مطابق سعودی ٹورسٹ گائیڈ لائسنس کے درخواست دہندگان کے لیے سب سے اہم معیارات میں سے ایک کم از کم ایک غیر ملکی زبان میں مہارت حاصل کرنا ہے۔

شیئر: