سعودی عرب میں کورونا سے صحتیابی کا تناسب 97.9 فیصد
سعودی عرب میں کورونا سے صحتیابی کا تناسب 97.9 فیصد
منگل 5 اپریل 2022 13:06
مملکت میں اب تک 6 کروڑ32 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوارکیں لگائی جاچہی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ جبکہ نئے کیسز کی تعداد 116 رہی ۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے حوالےسےمزید کہا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے اندر سامنے آنے والے 116 نئے کورونا کیسز کے بعد مملکت میں اب تک اس وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 51 ہزار296 تک پہنچ گئی۔
کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ رہا , گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں سے 298 نے اس مرض سے شفا پائی جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 35 ہزار 699 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک 9 ہزار 50 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مملکت کے کسی بھی ریجن میں کورونا میں مبتلا کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اب تک 587 کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں 6 کروڑ 32 لاکھ 6 ہزار 257 ویکسینز لگائی جاچکی ہیں جبکہ اس کا عمل تاحال جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں مملکت میں کورونا سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی(فوٹو، ایس پی اے)
بوسٹرڈوز کے حوالے سے وازارت صحت کا کہنا تھا کہ جن افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے 8 ماہ یا اس سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے وہ ویکسین کی تیسری خوراک یعنی بوسٹرڈوزلگوا سکتے ہیں ۔
دریں اثنا خلیجی سروے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پیرکے روز کورونا وائرسے صحتیابی کے تناسب میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو اب 97.9 فیصد تک پہنچ کیا گیا جبکہ دیگر خلیجی ممالک میں اسکا تناسب 98.4 فیصد ہے۔