Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

سعودی مجلس شوری کے سربراہ سے تاجک سفیر کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےعزم کا اظہار کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی مجلس شوری کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ نے ریاض میں مجلس شوری کے اپنے دفتر میں مملکت میں تاجکستان کے سفیراکرم کریمی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران مجلس شوری کے سربراہ نے سعودی عرب اور تاجکستان کے تعلقات کوسراہا ،خصوصا پارلیمانی تعلقات سمیت تمام شعبوں میں انہیںمضبوط بنانےاورترقی دینے کی ضرورت پرزوردیا۔
اکرم کریمی نے دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔
 مجلس شوری کے سربراہ اور تاجک سفیر نے مشترکہ تشویش کےامورپرتبادلہ خیال کیا۔ مجلس شوری اور تاجک پارلیمنٹ میں مشترکہ پارلیمانی دوستی کمیٹوں کے مابین دوروں کے تبادلے کے ذریعے رابطے فعال کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

شیئر: