Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

باڑ لگانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی،افغان سفیر

پشاور..پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیلوال نے کہاہے کہ پاکستان کی جانب سے پاک، افغان سرحد پر باڑ لگانا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ سرحد پر دیواریں کھڑی کرنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی ۔ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کو ترجیح دی جائے تو دونوں ممالک کے لئے بہتر ہوگا۔ پشاور کے علاقے چمکنی میں افغان مہاجرین رجسٹریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر افغان سفیر نے کہا کہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کی پھانسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ یہ معاملہ پاکستان اور ہندکے درمیان ہے ہم صرف افغانستان کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔

 

شیئر: