Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب میں 25 غیرملکی افراد اور ادارے بلیک لسٹ

بلیک لسٹ ہونے والے غیرملکیوں میں ایک انڈین شہری بھی شامل ہے(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے حوثیوں کی فنڈنگ میں ملوث 25 غیرملکی افراد اوراداروں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
عربی روزنامے ’الشرق الاوسط‘ کے مطابق ریاستی سلامتی کے ادارے نے توجہ دلائی ہے کہ مذکورہ افراد اور ادارے ایرانی پاسداران انقلاب کے تحت ’فیلق القدس‘ نامی تنظیم کی مدد سے کام کررہے تھے۔
 جو یمن میں بدامنی پھیلانے کے لیے بین الاقوامی نیٹ ورک کے طورپرسرگرم عمل تھے۔ ریاستی سلامتی کے ادارے نے توجہ دلائی ہے کہ 25 افراد اور اداروں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ امریکی وزارت خزانہ اور غیرملکی اثاثوں کے نگران ادارے کے ساتھ یکجتی پیدا کرکے کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد دہشت گرد تنظیموں، ان سے منسلک افراد، فنڈ فراہم کرنے والوں کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کا تعاقب کرنا ہے۔
سعودی عرب نے جن 10 افراد کو بلیک لسٹ کیا ہے ان میں 2 کا تعلق شام سے جبکہ ایک برطانیہ، 3 کا یمن، ایک صومالیہ، ایک یونان جبکہ چرنجیو کمار سنگھ کا تعلق انڈیا سے ہے۔
مملکت نے حوثیوں کی فنڈنگ کے حوالے سے 15 غیرملکی اداروں کو بھی بلیک لسٹ کیا ہے ۔
ریاستی سلامتی کے ادارے نے کہا ہے کہ بلیک لسٹ افراد اور اداروں کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، ان میں سے کسی کے ساتھ بھی براہ راست یا بالواسطہ لین دین قابل سزا جرم تصور کیاجائے گا۔
جس شخص کا بھی بلیک لسٹ میں شامل افراد یا اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ثابت ہوگا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

شیئر: