Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کرس لین کی آئی پی ایل میں شرکت مشکوک

کولکتہ ... کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر کرس لین کی انجری کے باعث آئی پی ایل کے باقی میچوںمیں شرکت مشکوک ہوگئی۔ کرس لین ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں کیچ پکڑنے کی کوشش میں گرے جس سے ان کا کندھا زخمی ہوگیا۔ گزشتہ 2 سال میں تیسری مرتبہ انہیں کندھے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا۔ کرس لین نے ابتدائی 2 میچز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلے میچ میں گجرات کے خلاف 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ممبئی کے خلاف دوسرے میچ میں 32 رنز بنائے۔ 

 

شیئر: